وادی کشمیر میں پیر کو ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مسلسل 122 ویں روز بھی
مفلوج رہے جہاں علیحدگی پسند رہنما آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے
منگل کو جملہ اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بات چیت کرنے جارہے ہیں۔ وادی میں جاری احتجاجی تحریک کی قیادت کررہے علیحدگی پسند رہنماؤں سید علی
گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے پہلے ہی ہڑتال میں
10 نومبر تک توسیع کا اعلان کر رکھا ہے۔
انہوں نے آج کشمیری عوام کو یوم تحفظ اسکول منانے اور اسکولوں میں
آتشزدگی کی پراسرار وارداتوں کے خلاف اپنے متعلقہ علاقوں میں واقع اسکولوں
کی جانب مارچ کرنے کے لئے کہا تھا۔